برین ٹیومرز کے متعلق آگاہی
آگاہی اور معتبر معلومات تک رسائی فراہم کرنا - ہمارا پہلا ستون اور ہمارے مقصد کا ایک اہم حصہ
تشخیص کے بعد سب سے پہلا سوال یہی ہوتا ہے کہ "اب کیا ہوگا؟"
گاہی اس فاؤنڈیشن کا پہلا ستون ہے۔ اس میں پاکستان میں برین ٹیومرز کے متعلق آگاہی میں اضافے کے علاوہ تمام متاثرہ افراد کے لئے درست، معتبر اور متعلقہ معلومات کی فراہمی شامل ہے۔
ہمارا مقصد پوری دنیا، بالخصوص پاکستان کے لئے، مخصوص ڈیٹا کی فراہمی ہے، تاکہ مریض اور ان کی نگہداشت فراہم کرنے والے افراد برین ٹیومر کے خلاف اپنی جنگ میں باخبر انتخابات اور فیصلے کر سکیں۔
4.
علاج
ٹیومر کی قسم، اس کے مقام اور مریض کی حالت کو دیکھتے ہوئے آپ کو علاج کے حوالے سے مختلف اختیارات پیش کئے جاسکتے ہيں۔
اسی لئے، کسی بھی ڈاکٹر کے لئے علاج کی تجویز کرنا بہت پیچیدہ ثابت ہوسکتا ہے۔
اس ویڈيو میں ڈاکٹر عدنان جبار (آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کے ہیڈ آنکولوجسٹ) اس کے متعلق تفصیل سے بات کرتے ہيں۔