Care for Caregivers | Brain Tumour Foundation of Pakistan
top of page

نگہداشت فراہم کرنے والوں کی نگہداشت

اپنے کسی عزیز کی نگہداشت ان کے اور آپ کے لئے بہت بڑا تحفہ ہے۔ اس محنت کا پھل نظر نہيں آتا، لیکن دل کی گہرائیوں میں محسوس ضرور ہوتا ہے۔ آپ ایک ایسے شخص کی مدد کر رہے ہيں جو اپنے لئے خود سے کچھ نہيں کر سکتا ہے، اور آپ ان کھانا کھلانے سے لے کر انہيں نہلانے دھلانے تک، ہر چیز کے لئے ذمہ دار ہوتے ہيں۔ آپ ان کے ساتھ ان کا دکھ درد بانٹتے ہيں اور انہیں جسمانی اور ذہنی سکون پہنچانے کی پوری کوشش کرتے ہيں۔ تاہم بعض دفعہ یہ ذمہ داری ایک بوجھ لگنے لگتی ہے، اور نگہداشت فراہم کرنے والے افراد اکثر اپنی ذہنی صحت کو نظرانداز کرتے ہيں، اور بعض دفعہ انہيں معلوم بھی نہيں پڑتا۔ بحیثیت نگہداشت فراہم کنندہ، آپ کو کیسے معلوم ہوگا کہ آپ کی ذہنی صحت بری طرح متاثر ہورہی ہے؟

پریشانی اور ذہنی دباؤ میں بے جا اضافہ

جیسے جیسے مریض کی بیماری مزید شدت اختیار کرتی ہے، ان کی نگہداشت کرنے والوں کی پریشانی اور ذہنی دباؤ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ ایک حد تک تو یہ پریشانی مریض کے عزیز و اقارب کو زیادہ چوکنا رکھنے میں معاون ثابت ہوتی ہے، لیکن اگر یہ پریشانی حد سے بڑھ جائے یا طویل عرصے تک قائم رہے، تو ان کی ذہنی صحت متاثر ہوسکتی ہے۔

بے حسی اور ڈپریشن

یہ بات جتنی دہرائی جائے، اتنا کم ہے: آپ کی ذہنی صحت نہایت اہم ہے۔ ڈپریشن کا احساس کمزوری کی نہيں بلکہ اس بات کی علامت ہے کہ آپ حد سے زيادہ تھک گئے ہيں اور آپ کے لئے مزید کام کرنا بہت مشکل ہوگیا ہے۔ تاہم یاد رکھیں کہ ان احساسات کا علاج ممکن ہے۔ 

احساس شرمندگی

مریضوں کو نگہداشت فراہم کرنے والے افراد کو اکثر یہ احساس ہوتا ہے کہ وہ اپنے پیاروں کی اچھی طرح دیکھ بھال نہيں کر رہے۔ یہ احساس شرمندگی نگہداشت کی ذمہ داری کو اور بھی مشکل بنا سکتا ہے۔


آپ خود سے یہ سوال ضرور کرسکتے ہيں کہ اگر کسی مریض کی دیکھ بھال کرنا اتنا بہادری کا کام ہے، تو آپ کو شرمندگی کا احساس کیوں ہو رہا ہے؟

غم

کسی کے دنیا سے چلے جانے کے بعد پیچھے رہ جانے والوں کو غم کا احساس تو ہوتا ہی ہے، لیکن بعض دفعہ "پیشگی غم" مریض کی زندگی میں ہی شروع ہوسکتا ہے۔ پیشگی غم، موت کے بعد واقع ہونے والے غم سے ملتے جلتے جذبات کو جننم دے سکتا ہے۔

man-woman-holding-hands-wooden-table_218
Care for Caregivers: Get Involved
Male Nurse

آپ خود کی دیکھ بھال کس طرح کر سکتے ہيں؟

جب تک آپ اپنا خیال نہيں رکھیں گے، آپ کسی دوسرے کا خیال نہيں رکھ پائیں گے۔

Care for Caregivers: What We Do

دوسروں کے ساتھ تعلقات 

دوسروں کے ساتھ بات چیت کرکے ہمیں احساس ہوتا ہے کہ ہماری دیکھ بھال اور ہماری بات سننے والا کوئی ہے۔ اچھے دوستوں اور گھر والوں کے ساتھ مثبت بات چیت سے ہمارا موڈ بہتر ہوتا ہے۔ ممکن ہے کہ آپ سے ملنے کے لئے وقت نکالنا مشکل ہو، لیکن ان سے رابطہ قائم رکھنے کی کوشش ضرور کریں۔

اپنا دل بہلائيں

بعض دفعہ اپنی روزمرہ کی ذمہ داریوں سے کچھ دیر کے لئے دور رہنا فائدہ مند ہوسکتا ہے۔ اپنے عزیز کی دیکھ بھال کرنا بہت ضروری ہے، لیکن آپ ان کی بیماری کے متعلق جتنی کم بات چیت کریں گے، آپ کے لئے اتنا ہی اچھا ہوگا۔ اپنی پریشانی کا مقابلہ کرنے کے کئی دوسرے طریقے بھی موجود ہیں۔

آپ تنہا نہيں ہیں

ہر کسی کا پریشانی کے خلاف ردعمل مختلف ہوتا ہے، اسی لئے اپنے جذبات سمجھنے کے لئے تھوڑا وقت نکالیں۔ یہ کام آسان نہيں ہے، اسی لئے خود پر الزام تراشی سے اجتناب کریں۔ یاد رکھیں آپ اکیلے نہيں ہیں، اور کئی دوسرے لوگ اسی صورتحال سے دوچار ہيں جس سے آپ گزر رہے ہيں۔ اپنے عزیز کی دیکھ بھال سے پہلے خود پر توجہ دیں اور سپورٹ گروپس میں شمولیت اختیار کریں جو مشکل وقت میں آپ کا سہارہ بن سکيں۔

ایک ڈائری لکھنا شروع کریں

ڈائری لکھنے کے لئے آپ کو صرف کاغذ اور قلم کی ضرورت ہے۔ آپ کو اسے کسی اور کو دکھانے کی ضرورت نہيں ہے۔ آپ جتنا چاہيں اور جب چاہيں، اپنی ڈائری میں لکھ سکتے ہيں، جس کے کئی فوائد ہيں۔

دوسروں سے مدد مانگنے میں شرم نہ محسوس کریں

نگہداشت فراہم کرنے والوں کو بھی دوسروں کی ضرورت پڑتی ہے، اور پڑنی بھی چاہیے۔ اگر آپ ایسا نہیں کریں گے تو آپ اپنے عزیز کا خیال نہيں رکھ پائيں گے۔ بعض دفعہ کسی دوسرے سے مدد مانگنے سے آپ کو اپنے لئے تھوڑا وقت نکالنے کا موقع ملتا ہے، جس سے آپ کی توانائی میں اضافہ ہوگا اور آپ اپنے عزیز کی بہتر دیکھ بھال کر سکيں گے۔

bottom of page