تشخیص کے بعد
برین ٹیومر کی تشخیص مریض کے ساتھ ان کے دوستوں اور عزیز و اقارب کے لئے بہت مشکل ثابت ہوسکتی ہے۔
چند مفید مشورے
-
اپنی علامات کا ریکارڈ (بشمول ان کی تعداد اور دورانیہ) برقرار رکھنا آپ کی تشخيص کے حوالے سے بہت معاون ثابت ہوسکتا ہے۔ اپنی یاد دہانی کے لئے ڈاکٹر سے ملاقات کے وقت اپنے نوٹس اپنے ساتھ لائيں۔
-
جب ڈاکٹر سے ملاقات کے لئے جائيں تو کسی کو اپنے ساتھ لے کر جائيں۔ ڈاکٹر آپ کو وافر مقدار میں معلومات فراہم کرے گا اور کسی کو ساتھ لے جانے سے آپ کو یہ معلومات بہتر طور پر سمجھنے میں مدد مل سکتی ہے۔
-
وضاحت کرنے کے لئے سوالات پوچھیں اور کوشش کریں کہ ایک سے زیادہ ڈاکٹروں سے مشورہ کریں۔ اس سے آپ کے لئے اگلے اقدام اور ممکنہ علاج کو سمجھنا زیادہ آسان ہوگا۔
-
آپ اور آپ کو نگہداشت فراہم کرنے افراد کی ذہنی صحت بہت ضروری ہے۔ اسی لئے خود کو معلومات کی بھرمار کے باعث پریشان ہونے سے بچائيں اور ایک وقت میں ایک چیز کے بارے میں سوچیں۔
تشخیص حاصل کرنے والے دوسرے افراد کی کہانیاں سننے کے لئے، ہمارے کہانیوں کے حصے میں جائيں: