top of page

ہمارا ساتھ دیں

اگر آپ ہمارا ساتھ دیں تو ہم اور بھی بہت کچھ کر سکتے ہيں، اور آپ برین ٹیومر آف پاکستان میں شمولیت اختیار کرکے کئی لوگوں کی مدد کرسکتے ہیں! ہم لوگوں کے مشکل وقت میں ان کا ساتھ دینا چاہتے ہيں، اور آپ کی مدد کے بغیر یہ سب کچھ نامکمن ہے۔ اسی لئے آج ہی ہم سے رابطہ کریں اور ہماری کمیونٹی میں شامل ہو کر ہمارے ساتھ دوسروں کی زندگیوں کو بہتر بنائيں۔

WhatsApp Image 2023-01-20 at 10.42.58 AM (2).jpeg

 وکیل بنیں اور آگآہی میں اضافہ کریں

اپنے دوستوں اور گھر والوں تک ہمارا پیغام پہنچائيں۔

اس طرح پاکستان میں برین ٹیومر سے متاثرہ زیادہ سے زيادہ افراد کو ہماری کمیونٹی اور ہمارے اقدام سے مستفید ہونے کا موقع ملے گا۔

ہمارے پارٹنر بنیں

ہماری کامیابی میں مزید اضافہ کریں

ہماری تنظیم آپ جیسے متعدد افراد کی شرکت اور آپ کی کوششوں کی شکرگزار ہے۔ آپ کی چھوٹی سے چھوٹی کوشش بھی برین ٹیومر فاؤنڈيشن آف پاکستان کو پہلے سے بھی زيادہ کامیاب اور موثر بنانے میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔

 

ہم چاہتے ہيں کہ آپ کے معاونت کے منتخب کردہ طریقے کے لحاظ سے آپ کو درست اور مناسب معلومات فراہم کی جائے۔ اسی لئے سوالات کے سلسلے میں ہم سے بلاجھجھک رابطہ کریں۔

Two Men Shaking Hands
Volunteers

ہمیں اپنا کچھ وقت دیں

ہمیں آگے بڑھنے میں مدد کریں

یہ ہماری مدد کرنے کا سب سے آسان طریقہ ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے اقدام کی کامیابی پوری کمیونٹی کی شرکت اور کوششوں پر منحصر ہے۔ یہ برین ٹیومر فاؤنڈيشن آف پاکستان کے کام کو آگے بڑھانے کا بہت آسان اور موثر طریقہ ہے۔ یہ جاننے کے لئے کہ آپ ہمیں اپنا وقت کیسے دے سکتے ہيں، ہم سے رابطہ کریں۔

Help the cause: Get Involved
bottom of page