آپ کو اپنی ہیلتھ کئیر ٹیم سے کس قسم کے سوالات پوچھنے چاہئیے؟
تیاری کر کے آئیں اور ڈاکٹر کے جوابات نوٹ کریں۔
اپنی صحت کے حوالے سے باخبر فیصلے لینے کے لئے ڈاکٹر کے ساتھ باقاعدگی سے بات کرنا بہت ضروری ہے۔ کوشش کریں کہ ڈاکٹر کے پاس جاتے وقت کسی کو اپنے ساتھ لے کر جائیں تاکہ وہ اس سلسلے میں آپ کی مدد کر سکیں۔
اپنی ہیلتھ کئیر ٹیم سے مندرجہ ذیل سوالات پوچھیں:
-
میں کس قسم کے برین ٹیومر کا شکار ہوں؟ کیا یہ کینسر کی شکل اختیار کرسکتا ہے؟
-
کیا آپ مجھے میری پیتھولوجی (یعنی لیب کی رپورٹ) سمجھا سکتے ہیں؟
-
یہ برین ٹیومر کس گریڈ کا ہے؟ اس کا کیا مطلب ہے؟
-
میرے علاج کے حوالے سے کیا کیا جاسکتا ہے؟
-
میرے لئے کونسے کلینیکل ٹرائل دستیاب ہیں؟ وہ کہاں ہو رہے ہیں؟ مجھے ان کے متعلق کس طرح معلومات مل سکتی ہے؟
-
آپ علاج کے حوالے سے کیا مشورہ دیں گے؟ اس کی کیا وجہ ہے؟
-
ہر علاج کا کیا مقصد ہے؟ کیا اس سے ٹیومر کا خاتمہ کیا جائے گا یا صرف میری طبیعت بہتر محسوس ہوگی؟
-
میری علاج کی ٹیم میں کون کون شامل ہوگا اور ان کا کیا کام ہوگا؟
-
میری علامات اور علاج کے منفی اثرات پر قابو پانے کے لئے کس نوعیت کی معاونتی نگہداشت فراہم کی جائے گی؟
-
اس علاج سے میری روزمرہ زندگی کس طرح متاثر ہوگی؟ کیا میرے لئے پہلے کی طرح کام پر جانا، ورزش کرنا، یا اپنے روزمرہ کے کام کرنا ممکن ہوگا؟
-
مجھے علاج کے دوران کتنی نگہداشت کی ضرورت پیش آئے گی؟
-
کیا میرے علاج سے میرے اس وقت یا مستقبل میں حاملہ ہونے کے امکانات متاثر ہو سکتے ہیں؟
-
اس علاج کے طویل المیعاد منفی اثرات کیا ہوسکتے ہیں؟
-
اگر مجھے کینسر کے علاج کے حوالے سے مالی امداد درکار ہو تو مجھے اس سلسلے میں کس سے رابطہ کرنا چاہیے؟
-
میں یا میرے گھر والے جذباتی معاونت کہاں سے حاصل کر سکتے ہیں؟
-
مجھے سوالات یا مسائل کے سلسلے میں کس سے رابطہ کرنا چاہیے؟