ہمارے متعلق
برین ٹیومر فاؤنڈیشن آف پاکستان میں ہم آپ کی مدد کرنا چاہتے ہيں۔
ہم پاکستان میں برین ٹیومرز، یعنی دماغی کینسرز، سے متاثرہ تمام افراد کو غیرطبی معاونت اور وسائل تک رسائی پیش کرتے ہيں۔ چاہے آپ خود برین ٹیومر کا شکار ہوں، یا آپ کا کوئی دوست، جاننے والا، یا آپ کے گھر کا کوئی فرد اس مرض میں مبتلا ہو، یا چاہے آپ برین ٹیومر کے شکار کسی شخص کی دیکھ بھال کر رہے ہوں، ہمارا فاؤنڈیشن آپ کی مدد کر سکتا ہے۔ ہمارا مقصد معتبر معلومات اور رہنمائی کی فراہمی ہے تاکہ آپ اپنے یا اپنے عزیز کے علاج کے متعلق بہتر اور باخبر فیصلے اور انتخابات کر سکیں اور اس مشکل وقت میں آپ کی ہمت بنی رہے۔
(PASNO) ہم نے پاکستان سوسائٹی آف نیورو آنکولوجی
کے ساتھ پارٹنرشپ قائم کی ہے، جو نیورو آنکولوجی، یعنی دماغی اور ریڑھ کی ہڈی کے ٹیومرز کے خصوصی مطالعے، کے لئے پاکستان کی پہلی سائنسی سوسائٹی ہے۔
PASNO
کا مقصد ریڑھ کی ہڈی اور دماغی کینسر کے شکار افراد کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے کے لئے پاکستان اور بیرون ملکی ماہرین کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا، تاکہ پاکستان میں نیورو آنکولوجی کے شعبے میں تحقیق، آگاہی، اور تربیتی سرگرمیاں فروغ پاسکیں۔
BTFPAK
کے مقصد اور خواب، اور ہمارے وسائل اور سہولیات کے متعلق مزید معلومات حاصل کریں۔
کومل سید
بانی BTFPAK
ہم سے رابطہ کریں اور ہماری میلنگ لسٹ میں شامل ہوں
سوالات پوچھنے، برین ٹیومر آف پاکستان کے کام کے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے، اور یہ جاننے کے لئے کہ آپ ہماری کس طرح مدد کرسکتے ہيں، ہم سے رابطہ کریں۔