About | Brain Tumour Foundation of Pakistan
top of page
Pakistan Flag.jpg

ہم کون ہیں؟

برین ٹیومر فائنڈیشن آف پاکستان ایک مقصد کے لئے متحد ہونے والے طبی ماہرین اور رضاکاروں پر مشتمل ایک گروپ ہے۔

 

ہم سب ہی نے اپنے مریضوں میں یا اپنے کسی عزیز میں برین ٹیومر کے تباہ کن اثرات کو بہت قریب سے دیکھا ہے۔ ہم نے یہ بھی دیکھا ہے کہ کسی برین ٹیومر سے لڑنا کتنا مشکل ہوسکتا ہے۔

 

اسی لئے، ہم آج اس بیماری کا مقابلہ کرنے والوں کی راہ ہموار کرنا چاہتے ہیں۔ ہم نہ صرف انہيں باخبر فیصلے لینے کے لئے وسائل اور ضروری معلومات فراہم کریں گے، بلکہ ہم ان کے دکھ درد میں ان کا ساتھ بھی دیں گے۔ ساتھ ہی ہم دستیاب علاج کے معیار میں بہتری لانے کے لئے تحقیق کی ضرورت پر بھی زور دیتے رہيں گے۔

About: About Us

ہمارا مقصد اور ہمارا خواب

مارا مقصد پاکستان میں برین ٹیومر سے متاثرہ ہر ایک شخص کو معاونت، آگاہی، معلومات، اور تحقیق تک رسائی فراہم کرنا اور برین ٹیومر کے عالمی نقشے پر پاکستان کی درست طریقے سے نمائندگی کرنا ہے۔




 

ہم پاکستان میں برین ٹیومر سے متاثر ہر ایک شخص کی زندگی بہتر بنانے اور ایک دن اس مرض کا علاج ڈھونڈنے میں معاونت فراہم کرنے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔

دماغی خاکہ
About: Welcome
WhatsApp%20Image%202020-10-18%20at%2012۔

ہماری کہانی

یہ تنظیم ہماری بانی کومل سید کے مرحوم شوہر محمد طحہ رفیع (1976-2015) کی یاد میں قائم کی گئی ہے، جو 2015 میں ایک جی بی ایم کے باعث اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

 

ہم امید کرتے ہيں کہ پاکستان میں برین ٹیومر سے متاثرہ ہر ایک شخص کی راہ مزید ہموار ہو اور انہیں ان مشکلات سے نہ گزرنا پڑے جن سے طحہ اور کومل دوچار ہوئے۔ 

About: Who We Are
bottom of page