Treatments | Brain Tumour Foundation of Pakistan
top of page

برین ٹیومر کے علاج کی مختلف اقسام

برین ٹیومر کے علاج کی مختلف اقسام

اکثر علاج کے متعلق فیصلے کرتے وقت مریض اور ان کے گھر والے گھبرا جاتے ہيں۔ آپ کے لئے کونسا علاج صحیح رہے گا، اس کا جواب کئی مختلف عناصر پر منحصر ہے۔ اسی لئے، علاج کے متعلق کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے تفصیلی مشورہ ضرور کریں۔

 

برین ٹیومر کا علاج آپ کی علامات، ٹیومر کے مقام اور جارحیت، سرجری کے فوائد یا نقصانات، اور ٹیومر کے ٹشو کی خصوصیات کے لحاظ سے مختلف ہوسکتا ہے۔

 

یہ علاج مختلف اشکال اختیار کر سکتا ہے:

 

ادویات: اس میں دوروں یا مرگی کی ادویات یا سٹیروئيڈز شامل ہوسکتے ہيں۔

 

سرجری: اس میں عام طور پر بائیوپسی، اینڈوسکوپی، اور کرینیوٹومی شامل ہوتے ہيں۔ اب پاکستان میں 'جاگتے ہوئے' کرینیوٹومیز بھی کی جارہی ہیں، جس میں مریض کو بے ہوش نہیں کیا جاتا اور وہ پورے ہوش و حواس میں ہوتا ہے۔ یہ سرجری چند اقسام کے برین ٹیومرز یا مرگی کے دوروں سمیت مختلف اقسام کے دماغی (اعصابی) حالات کا علاج کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔

 

ریڈیشن تھراپی: ایکس رے اور ریڈیشن کی دوسری اقسام کی مدد سے ٹیومر کے سیلز کا خاتمہ یا ان کی افزائش کی روک تھام ممکن ہے۔

 

کیموتھراپی: ادویات کے ذریعے تیزی سے پھیلنے والے سیلز کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ یہ ادویات منہ یا نسوں کے ذریعے لی جاسکتی ہیں۔

 

ٹارگیٹیڈ تھراپی (Targeted therapy): اس قسم کی تھراپی میں سیلز کے مخصوص حصوں کو، جیسے کہ مالیکیولز یا سیل کی افزائش کے لئے درکار راستوں کو، نشانہ بنایا جاتا ہے۔

اومایا ریزروائر
ایوب خان اومایا ڈاٹ جے پی جی

Ommaya Reservoir:  (shown above) is  an intraventricular catheter system that can be used for the aspiration of  cerebrospinal fluid _cc781905-5cde -3194-bb3b-136bad5cf58d_یا دماغی اسپائنل سیال میں ادویات (مثلاً کیموتھراپی) کی ترسیل کے لیے۔ یہ ایک کیتھیٹر پر مشتمل ہے one  لیٹرل وینٹریکل   میں ایک ذخیرے کے امپلان کے تحت منسلک ہے۔ اس کا استعمال دماغی رسولیوں، لیوکیمیا/لیمفوما یا لیپٹومینجیل بیماری کے علاج کے لیے انٹراٹیکل ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ ٹرمینل کینسر کی فالج کی دیکھ بھال میں، ایک Ommaya ریزروائر کو  انٹراسیریبروینٹریکولر انجیکشن _cc781905-5cde-3194-bb3bd_156_158IC_13 کے لیے داخل کیا جا سکتا ہے۔

اس کی ایجاد اصل میں 1963 میں ایک پاکستانی نژاد امریکی نیورو سرجن ایوب کے اومایا نے کی تھی۔

اومایا دماغی تکلیف دہ چوٹوں کی ایک سرکردہ ماہر بھی تھی اور اسے مضمون "The Muslim who shaped America - brain surgeons to rappers" میں دکھایا گیا تھا۔

ڈاکٹر آپریٹنگ سی ٹی سکینر
Treatments: About Us
bottom of page