Signs & Symptoms | Brain Tumour Foundation of Pakistan
top of page
سر درد

علامات

اگر آپ کو شک ہے آپ کو برین ٹیومر ہوا ہے تو ہوسکتا ہے کہ آپ غیرمطلوبہ علامات کا شکار ہوں۔ برین ٹیومر کی عام ترین علامات درج ذیل ہیں:

 

  • سر کا درد

  • دورے پڑنا

  • سوچنے یا بات کرنے میں دشواری

  • شخصیت میں تبدیلی

  • جسم کے ایک طرف جھنجھناہٹ

  • جسم کے ایک طرف اکڑن

  • توازن خراب ہونا

  • بینائی متاثر ہونا

  • یادداشت کم ہونا

  • متلی

  • چکر آنا

  • تھکن، پٹھوں کی کمزوری

  • اضطراب، ڈپریشن

اگر کسی کو دورے پڑ رہے ہوں تو آپ ان کی مدد کس طرح کر سکتے ہيں؟

دورے سے مراد دماغ میں بجلی کے اچانک اور خلاف معمول اضافے کے باعث جسم کا لرزہ ہے۔ اس کی علامات میں پٹھوں کا سکڑنا، گھورنا، اور بے ہوشی شامل ہیں۔ 

 

اگر کسی شخص کو دورے پڑ رہے ہوں تو آپ ان کی مدد کس طرح کرسکتے ہيں؟

 

  • ان کے ساتھ رہیں اور دورہ ختم ہونے کا انتظار کریں (اس میں چند سیکنڈ یا چند منٹ لگ سکتے ہیں)

  • اگر ممکن ہو تو تنگ کپڑوں کو ڈھیلا کریں اور یقینی بنائيں کہ ان کی سانس چل رہی ہے۔

  • دورے کے دوران چوٹ پہنچنے سے بچنے کے لئے نقصان پہنچانے والی چیزوں سے بچائيں۔

  • ان کے منہ میں کچھ نہ ڈالیں۔

  • دورے کے 5 منٹ سے زائد عرصے تک برقرار رہنے، فوری طور پر دوسرا دورہ پڑنے، چوٹ لگنے، یا سانس رک جانے کی صورت میں ہنگامی سہولیات کو فون کریں

ہیلتھ کیئر کے فراہم کنندہ سے مشاورت

اگر آپ کی علامات پریشان کن حد تک برقرار رہیں تو فوری طور پر ڈاکٹر کا اپوائنٹمنٹ حاصل کریں۔ اگر آپ کو شک ہو کہ آپ برین ٹیومر کا شکار ہوں تو تصدیق کے لئے ڈاکٹر سے جلد از جلد ملاقات کرنا بہت ضروری ہے۔

Signs & Symptoms: About Us
bottom of page