پاکستان کی برین ٹیومر رجسٹری
پاکستان کا ہر ایک برین ٹیومر انتہائی اہم ہے!
پاکستان کی برین ٹیومر رجسٹری اس لئے قائم کی گئی ہے تاکہ پاکستان کے کسی بھی برین ٹیومر کو نظرانداز نہ کیا جا سکے۔ ماضی میں پاکستان میں جتنی بھی اقدام اٹھائے گئے تھے، ان میں بین الاقوامی ذرائع کا استعمال کیا گيا تھا، لیکن یہ ڈیٹا نہ تو مکمل تھا اور نہ ہی اس میں پاکستانی برین ٹیومر کمیونٹی کی ضروریات کا خیال رکھا گیا تھا۔
پاکستان کی برین ٹیومر رجسٹری اس کمی کو پورا کرنے کے لئے تمام پرائمری مہلک اور غیرمہلک ٹیومرز کی تعداد اور ان سے زندہ بچنے والوں کی شرح کے متعلق تفصیلی ڈيٹا حاصل کرکے اسے رپورٹس کی شکل میں پیش کرے گی۔ ہم امید کرتے ہيں کہ یہ رجسٹری برین ٹیومرز اور ان کے علاج پر تحقیق کے حوالے سے بہت معاون ثابت ہوگی۔
یہ قومی رجسٹری پاکستان سوسائٹی آف نیورو آنکولوجی کی ایک کوشش ہے، اور ہم اس کی پوری طرح حمایت کرتے ہيں۔
اس ویڈیو میں ڈاکٹر عدنان جبار کینسر رجسٹری کے متعلق مزید تفصیلات فراہم کر رہے ہيں۔