Children with a Brain Tumour | Brain Tumour Foundation of Pakistan
top of page

بچوں میں برین ٹیومر

برین ٹیومر کی علامات سے دوچار بچوں کی تشخیص کے لئے ماہر اطفال یا طفلی نیورولوجسٹ، یا ایمرجنسی روم کے ڈاکٹروں، سے چیک اپ کروانا بہت ضروری ہے۔ ڈاکٹر عام طور پر آپ کے بچے کے دماغ کا ایم آر آئی بھی کروائے گا۔ ایم آر آئی میں برین ٹیومر نکلنے کی صورت میں نیورولوجی کے ماہرین سے مشاورت کا سلسلہ شروع ہوگا، جس میں ایک طفلی ماہر بچے کے لئے موزوں ترین علاج کا منصوبہ تیار کرنے کے لئے اس کے گھر والوں کے ساتھ کام کرے گا۔ اس کے علاوہ طفلی آنکولوجسٹ (یعنی بچوں کے کینسر کے ماہر)، آنکھوں کے علاج کے ماہر (بعض دقعہ ٹیومر کے باعث بچوں کی بینائی متاثر ہوسکتی ہے)، مرگی کے ماہر (دورے پڑنے کی صورت میں)، ریڈیشن آنکولوجسٹ، اور دیگر ماہر ڈاکٹر اور ٹیکنلوجسٹس بھی آپ کے بچے کی ہیلتھ کیئر کی ٹیم میں شامل ہوسکتے ہيں۔

Children with a Brain Tumour: About Us
عمر کے لحاظ سے برین ٹیومر کی علامات
پیناٹا

5 سال سے کم عمر بچے

پری اسکول

  • مسلسل/بار بار ہونے والی قے

  • توازن اور ہم آہنگی برقرار رکھنے یا چلنے پھرنے کے دوران مشکلات کا سامنا

  • آنکھوں کی خلاف معمول حرکت

  • رویے میں تبدیلی، خاص طور پر تھکن میں اضافہ

  • دورے پڑنا (بخار کے بغیر)

  • سر کو خلاف معمول طریقے سے رکھنا، مثال کے طور پر گردن کا ایک طرف ڈھلکنا، سر سیدھا رکھنے سے قاصر ہونا، یا گردن کا بے لچک ہونا

ہاتھ
5 سے 11 سال کے درمیان بچے
  • مسلسل یا بار بار ہونے والا سر کا درد

  • مسلسل یا بار بار ہونے والی قے

  • توازن اور ہم آہنگی برقرار رکھنے یا چلنے پھرنے کے دوران مشکلات کا سامنا

  • آنکھوں کی خلاف معمول حرکت

  • دھندلا یا دہرا نظر آنا

  • رویے میں تبدیلی

  • دورے پڑنا

  • سر کو خلاف معمول طریقے سے رکھنا، مثال کے طور پر گردن کا ایک طرف ڈھلکنا، سر سیدھا رکھنے سے قاصر ہونا، یا گردن کا بے لچک ہونا

الیکٹرک گٹار
12 سے 18 سال کے درمیان نوجوان
  • مسلسل یا بار بار ہونے والا سر کا درد

  • مسلسل یا بار بار ہونے والی قے

  • توازن اور ہم آہنگی برقرار رکھنے یا چلنے پھرنے کے دوران مشکلات کا سامنا

  • آنکھوں کی خلاف معمول حرکت

  • دھندلا یا دہرا نظر آنا

  • رویے میں تبدیلی

  • دورے پڑنا

  • بلوغت میں تاخیر، قد بڑھنے کی رفتار سست ہونا

bottom of page